ممبئی،یکم جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) ممبئی کی ایک اسپیشل پی ایم ایل اے کورٹ نے وجے مالیا نے نوٹس جاری کیا ہے۔کورٹ نے وجے مالیا کو 27 اگست تک کورٹ میں حاضر ہونے کے احکام دئے ہیں۔اس سے پہلے بھی ای ڈی نےکورٹ میں عرضی دائر کرکے اپیل کی تھی کہ نئے قانون کے تحت مالیا کو بھگوڑا قرار دیا جائے ساتھ ہی اس کی پراپرٹی ضبط کرنے کا احکام دیا جائے۔کورٹ نے ای ڈی کی عرضی منظور کر کے اسے کورٹ میں حاضر ہونے کا حکم دیا ہے۔
انفارسمینٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے وجے مالیا کو بھگوڑا اقتصادی مجرم قراردئے جانے اور اس کی 12،500 کروڑ روپئے کی املاک ضبط کرنے کیلئے کورٹ میں اپیل کی تھی۔افسران نے کہا کہ ای ڈی نے حال ہی میں عمل میں آئے بھگوڑا اقصادی مجرم آرڈیننس کے تحت ممبئی کی خصوصی عدالت میں درخواست کی ہے۔
یہ آرڈیننس قرض نہیں چکانے والے بھگوڑے کی سبھی جائیداد ضبط کرنے کا حق دیتا ہے۔ای ڈی نے وجے مالیا کی جائیداد ضبط کرنے کی مانگ کی ہے۔ان میں وہ املاک بھی شامل ہیں جن پر مالیا کا ان ڈائریکٹ کنٹرول ہے۔
ای ڈی نے عرضی میں کہا تھا کہ ان املاک کی قیمت قریب 12،500 کروڑ روپئے ہے۔ان میں غیرمنقولہ جائیداد اور شیئرس جیسی جائیداد منقولہ شامل ہیں۔یہ قدم 9 ہزار کروڑ روپئے سے زیادہ کے دو بینک لون کی قیمت کا ہیر۔پھیر کرنے کے معاملے میں اٹھایا گیا ہے۔ان دو بینک لون میں آئی ڈی بی آئی بینک اور بھارتیہ اسٹیٹ بینک کی قیادت والے بینک گروپ شامل ہیں۔